امریکی کانگریس میںچین کے خلاف کسی بل کی منظووری کی صورت میں اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکہ کو چین کا انتباہ

ہفتہ 23 مئی 2020 20:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) چین نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی کانگریس میں بیجنگ کے خلاف کوئی بل پاس کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔چینی پارلیمنٹ کے ترجمان ڑانگ یسوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی کانگریس میں اگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بنا پر چین کے خلاف کوئی بل منظور کیا گیا تو بیجنگ اس کا جواب دے گا۔

(جاری ہے)

امریکہ کے ریپبلکن سینیٹروں نے گذشتہ ہفتے ایک بل پیش کیا ہے جس سے ٹرمپ کو یہ موقع مل جائے گا کہ اگر بیجنگ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جواب نہیں دیا تو اس پر پابندی عائد کر سکیں۔کورونا وائرس پھیلنے کے باعث چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ واشنگٹن چین پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگاتا ہے، جبکہ چین اس کی سختی سے تردید کرتا ہے۔