سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی عید الفطر کے پر مسرت موقع پر قوم کو مبارکباد
پوری قوم اس وقت ایک آزمائش میں مبتلا ہے،ہمیں ان بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو کورونا وائرس سے کسی طرح متاثر ہوئے ہیں،احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں،طیارے کے حادثے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،عیدالفطر کے موقع پر ہمیں بھارتی ظلم و جبر کا شکار اپنے کشمیری بھائیوں کی بھی داد رسی کرنی چاہیے،عیدالفطر کے موقع پر پیغام
اتوار 24 مئی 2020 00:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے اس موقع پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے ہمیں ماہ صیام میں روزہ رکھنے، عبادت کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں اپنے ان بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو کوویڈ 19 سے کسی بھی طرح متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم ایک بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کا براراست اثرات ہمارے متوسط طبقات، روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والوں اور سفید پوش طبقے کو شدید معاش بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے اس موقع پر ملک بھر کے صاحب استطاعت اور مخیر حضرات کو کوویڈ 19سے متاثرہ ہو کر مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے خاندانوں کی مدد کر کے انہوں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت۔سپیکر نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر مسرت موقع پر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑیں تاکہ کوویڈ 19کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مناسب احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ہم اس مرض کے پھیلاؤ سے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اور اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کر کے اس مرض کو شکست دے سکتے ہیں۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں اپنے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی بھی داد رسی کرنی چاہیے جو بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کی وجہ سے گزشتہ 10 ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور جس پر مسلط بھارتی فوج نے ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں کشمیر کی آزادی کو خصوصی طور پر شامل حال رکھنا ہے۔سپیکر نے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی دعاؤں سے میں اور میرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالٰ سے تمام انسانیت کو اس مہلک مرض سے نجات کی دعا کی۔سپیکر اسد قیصر نے طیارے کو پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کا ذکر کرتے ہو کہا کہ طیارے حادثے پر قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس بار عید الفطر گزشتہ سالوں میں منائی جانے والی عیدوں سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عید کے موقع پر پوری قوم ایک بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عید ایک نئے تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن ہمیں پوری اٴْمت کی ترقی و خوشحالی اور پوری دنیا کی انسانیت کے لیے کورونا وائرس سے نجات کے لیے دعائیں مانگنی ہیں۔ڈپٹی سپیکر نے ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جن کے پیارے کورونا کے مرض میں مبتلا ہو کر ان سے بچھڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے اس موقع پر ہمین ان تمام لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے جو اس وبائی مرض سے متاثر ہوے ہیں۔ انہوں نے کورونا کے مشکل چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کو آپس میں اتحاد قائم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عید کے پر مسرت موقعہ پر قوم کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت عالمی وبائ کا سامنا ہے جس نے پورے ملک میں بسے والے ہر شعبہ ہائے زندگی کے طبقے کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت ایک خطیر رقم غربائ بیواؤں اور بے سہارا لوگوں میں تقسیم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کو بھی عید کے موقع پر متاثرہ خاندانوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اپنے مذہبی فرائض سر انجام دینے ہیں.ڈپٹی سپیکر نے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو بڑا ملک کا بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طیارے کو پیش آنے والے افسوس ناک حادثے پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم طیارہ حادثے کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.