روجھان کے علاقہ سونمیانی میں کچے کے جرائم پیشہ افرادتین پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے روپوش ہو گئے

پولیس کی نفری اشتہاریوں کی تلاش کے لئے کچے میں گئی تو جرائم پیشہ افراد نے اہلکاروں کو اغوا کر لیاجس کے بعد کچے کے علاقہ میں سرچ آپریش جاری

منگل 26 مئی 2020 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) روجھان کے علاقہ سونمیانی میں کچے کے جرائم پیشہ افرادتین پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے روپوش ہو گئے۔پولیس کی نفری اشتہاریوں کی تلاش کے لئے کچے میں گئی تو جرائم پیشہ افراد نے اہلکاروں کو اغوا کر لیاجس کے بعد کچے کے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

زرائع کے مطابق روجھان کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا تو تھانہ سونمیانی کی موٹرسائیکل سوار پولیس اشتہاری ملزمان کی اطلاع پر گرفتاری کیلئے کچے کے علاقہ میں پہنچے تو پہلے سے گھاٹ لگائے جرائم پیشہ افراد نے پولیس پارٹی کو گن پوائنٹ پر روک کر تین اہکاروں کو پکڑ لیا جبکہ دو دیگر اہلکار بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ درجنوں افراد پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے فرار ہو کر علاقہ میں روپوش ہوگئے۔ معلوم ہوا کہ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف،کاسٹیبل محمد شہزاد اور کانسٹیبل جہازیب شامل ہیں۔اس واردات میں اہلکاروں کے اغوائ پر پولیس کی نفری نے کچے میں سرچ اپریش شروع کر دیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی اور تینوں مغوی اہلکاروں کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلیے مقامی بااثر شخصیات سے رابطے بھی تیز کر کے جرائم پیشہ تک رسائی کو مکمن بنانے کے لئے خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر اعلی حکام خود صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سرگرم عمل ہو چکے ہیں۔