وزیراعظم ہاوس مظفرآباد آزادکشمیر میں یوم تکبیر کے حوالے سے مختصر تقریب

جمعرات 28 مئی 2020 20:15

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) وزیراعظم ہاوس مظفرآباد آزادکشمیر میں یوم تکبیر کے حوالے سے مختصر تقریب منعقد کی گئی۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یوم تکبیر کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کے استحکام اور سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی، پاکستان کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز مضبوط اور ناقابل تسخیر دفاع سے سیز فائر لائن کے اس پار لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان خطے میں انتہا پسندانہ رحجانات کا مرکز بنتا جارہا ہے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کی تخلیق سے لیکر دھماکے تک ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبد القدیرخان، جنرل ضیاء الحق، ثمر مبارک مند سمیت سب کا شاندار کردار رہا۔