
طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری، حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، وزیر اعظم
عید کے موقع پر طیارہ حادثہ قوم کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں،عمران خان کا اجلاس سے خطاب :متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے پیکیج تیارکرنے، ماضی میں ہونے والے فضائی حادثوں کی رپورٹس منظر عام پر لانے کی ہدایت
جمعرات 28 مئی 2020 23:10

(جاری ہے)
اجلاس میں وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری ہوا بازی ڈویڑن حسن ناصر جامی، چیف ایگزیکٹو پی ا?ئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیرِاعظم عمران خان کو طیارہ حادثہ کی تحقیقات، حادثہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کو یقینی بنانے کیلئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کئے جانے اور اب تک کی پیشرفت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے طیارہ حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم حکومت متاثرین کو یقین دلاتی ہے کہ اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ حادثہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری اور واقعہ سے جڑے حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے کوئی کسر روا نہ رکھی جائے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں سامنے آنے والے تمام حقائق اور تفصیلات سے عوام کو مکمل طور پر ا?گاہ کیا جائے گا۔ ماضی میں ملک میں ہونے والے ہوائی حادثوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹس بھی منظر عام پر لائی جائیں تاکہ عوام کو اس حوالہ سے حقائق سے آگاہی میسر آسکے ۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ شہید ہونے والے مسافروں کے خاندانوں کو ہر ممکنہ سہولت اور معاوضہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان متاثرین کو بھی معاوضہ ادا کرنے کیلئے پیکیج تیار کیا جائے جن کے گھر یا املاک اس حادثہ سے متاثر ہوئی ہیں۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سول ایوی ایشن، پی آئی اے، متعلقہ اداروں اور ہوائی سفر سے منسلک عوامل میں اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.