جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کی بھارت شر انگزیوں کی شدید مذمت

جمعرات 28 مئی 2020 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی )پاکستان کے مرکزی کنونیئرمولاناعبدالقادرلونی، سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی، مولوی محمدحیات صوبائی کنونیئرمفتی شفیع الدین ،ڈپٹی کنونیئر حاجی عبیداللہ حقانی معاون کنونیئرحاجی حیات اللہ کاکڑ مفتی شمس اللہ مولاناعبدالغفورکرخی حافظ عبدالحد کبدانی مولوی نعمت اللہ شیرانی نے بھارت کے جانب سے مسلسل شرانگزیوں پاکستان کے سرحدات کی باربار خلاف ورزیوں کی پزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باربار وزیراعظم ارمی چیف سے اپیل کی ہے بھارت کے موجودہ پاگل اعظم مودی وہ مکار شخص ہے جوکی زبان نہیں لاتوں کی بہت خوب اور جلد سمجھتا ہے مسلسل بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور نہتے کشمیریوںکے خون بہانے پر عالمی قوتوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اس سخت اور مشکل حالات میں لائن آف کنٹرول پر مودی سرکارکی جارحیت انتہا کوپہنچ چکی ہے اور پلاننگ کے تحت خطرناک کھیل کھیلاجارہا ہے قابض افواج نے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑدیاہے بدقسمتی سے عالمی قوتوں اور نام نہاد انسانی حقوق کی علمبرداروں نے ان خلاف ورزیوں پر کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے گونگے شیطان کاکردار اداکرہے ہیںمودی سرکار نے کشمیریوں پرظلم کا بازارگرم کررکھاہے آج کادن ہے جب 28مئی کو ملکی سطح پراٹیمی دھماکہ کرکے پاکستان ایٹمی قوتوں کے صف لاکھڑا کیا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس ظالمانہ صورتحال کا نوٹس نہیںلیا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انہیں ان کا حق خودارادایت دے اور خطے میں اگ لگانے کی ساشوں سے باز آجائیں انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر پرلاک ڈان اورمظالم سے کشمیریوں کی آہ وبکا سے دنیا پر کورونا وائرس سے لاک ڈان ہورہی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں ہو رہا تھا وہی آج دنیامیں کروا رہے ہیں اللہ تعالی نے پوری دنیا پر زمین تنگ کر دی ہے کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے جومظالم برداشت کررہے ہیں آج اللہ نے بیماری کی صورت میں عذاب نازل کرکے پوری دنیا لاک ڈان کے عذاب میں گرفتار ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ دنیابھرکی مسلمان ایک جسم کے مانندہے اگربدن کے کسی حصہ میں دردتکلیف ہوتوتمام جسم بے قراررہتی ہے آج دنیابھرمیں مسلمان کفری قوتوں کے مظالم کاسامناکررہے ہیں ظالمانہ اور امتیازی سلوک انتہا کوپہنچ چکی ہے مسلمانوں کے خلاف نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے حکمران کے غلامی سے قوم کی زنجیروں میں جکڑاہوا ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اس وقت ایسے پاگل پن پر اتر آئے ہیں جس کا شکار مسلمانوں سمیت وہاں بسنے والی دوسری اقلیتوں کے ساتھ ساتھ نچلی ذات کے ہندو بھی ہیں اب چھپی نفرت کھل کر سامنے آ رہی ہے مودی کی انتہا پسند انہ پالیسیوں نے خطہ کا امن تباہی کے دہانے پر پہنچایا دیا ہے انہوں نے کہاکہ جیسا چین نے انکے فوجیوں کو گرفتار مودی سرکار کادماغ ٹھکانے لگادیاہے اس طرح پاکستان کے حکمران بھی مزید بھارت کوعبرتناک منہ توڑجواب دے۔