روایتی سروسز ادارے کا بنیادی کاروبار ہیں، ترجمان پاکستان پوسٹ

منگل 2 جون 2020 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) پاکستان پوسٹ معاشرے کے مختلف طبقات کی ذاتی اور کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر پوسٹل پیداوار اور عوامی سروسز فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یہ ایک بنیادی قومی پوسٹل کمیونیکیشن سروس ہے جو ایک بہت بڑی آبادی والے ایک وسیع ملک کو یکجا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ ہر ایک کو ہر دن جہاں پر بھی چاہے کورونا وائرس کی جگہ پر بھی سروس فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا 1947ء میں 3036 ڈاکخانے تھے، اب اس کا نیٹ ورک 13419 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی پوسٹل سروسز کے علاوہ اس میں بینکاری، لائف انشورنس اور متعدد دیگر عوامی سروسز فراہم کرنا بھی قابل فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایتی سروسز پاکستان پوسٹ کا بنیادی کاروبار ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ آفس اسلام آباد اور لاہور میں سنٹرل مینجمنٹ کی سہولیات سیمت 13419 پوسٹ آفسز، 76 جنرل پوسٹ آفسز (جی پی اوز)، 48 ڈسٹرکٹ میل آفسز (ڈی ایم اوز) اور ایکسچینج کے 3 دفاتر پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں ہر گھر اور کاروبار کو ایک دوسرے اور دنیا کے ساتھ مؤثر اور معاشی طور پر بات چیت کرنے اور کاروبار کرنے کی صلاحیت فراہم کرنا ہے۔