رکشہ یونین کی طرف سے انتظا میہ کوہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی

روٹ پرمٹ اور پاسنگ فیس کی مدات میں اضافی جرمانے بھی وصول کئے جا رہے ہیں ان جر مانوں کو معاف کیا جائے‘رکشہ یونین کے وفد کا سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے ملاقات میں مطالبہ

جمعرات 4 جون 2020 12:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاسبان رکشہ یونین راولپنڈی کے ایک وفد نے مرکزی صدر ایوب خان کی قیادت میںسیکرٹری ۔ آر ۔ ٹی ۔ اے راولپنڈی سے ملا قات کی اور ان کو کرونا کے با عث کاروبار کی صورت حال سے تحریری طور پر آگا ہ کیا جبکہ وفد میں شیر خان صافی ، عبدالحمید خان ۔ عبداللہ خان ۔

(جاری ہے)

اور دیگر بھی شامل تھے وفد نے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں رکشہ درائیور زکاروباری بندش کی وجہ سے مکانوں کے کرا ئے اور بجلی ، گیس کے بلوں سمیت دیگر وجبات کی ادائیگی کے حوالے سے پریشان ہیں جن کو تا حا ل کو ئی ریلیف نہیں ملا ہے انہوں نے کہا ہے اور روٹ پرمٹ اور پاسنگ فیس کی مدات میں اضافی جرمانے بھی وصول کئے جا رہے ہیں ان جر مانوں کو معاف کیا جا نا چا ہیے جس پر سیکرٹری ۔

آر ۔ ٹی ۔ اے راولپنڈی نے وفد کو مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کروائی انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ لوگوں کی تحریری سفارشات کو اعلی حکام تک پہنچا دوں گا امید ہے کہ جلد حالات بہتر ہوں گے اور آپ کے مسائل حل ہوں گے وفد نے بھی رکشہ یونین کی طرف سے انتظا میہ کوہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کروائی ہے