مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات

موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

جمعہ 5 جون 2020 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) پاکستان میں رواں سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوران سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

مون سون میں پاکستان کے مشرقی دریائوں میں سیلاب کا امکان اور بارشوں سے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے چاول کی فصل پر اچھے اور کپاس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ مون سون میں ٹڈی دل کو افزائش کا سازگار ماحول ملے گا ،آب پاشی اور پاور سیکٹر کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔