مقبوضہ کشمیر کی صحافی مسرت زہرا کو فوٹو جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعہ 12 جون 2020 13:23

اشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) واشنگٹن میں قائم’’ انٹرنیشنل وومنز میڈیا فائونڈیشن‘‘ (آئی ڈبلیو ایم ایف) نے مقبوضہ کشمیر کی خاتون فوٹوجرنلسٹ مسرت زہرہ کو روراں برس کے فوٹو جرنلزم ایوارڈ میں ’’Anja Niedringhaus‘‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نٹرنیشنل وومنز میڈیا فائونڈیشن کی جیوری نے مسرت زہرا کی تصاویر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عکاس قرار د یا ہے جن میں کشمیری خواتین کی حالت زار کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔مذکورہ ایوارڈ جرمن فوٹو جرنلٹ Anja Niedringhaus کی یاد میں دیا جاتا ہے جو 2014 میں افغانستان میں ایک حملے میں ماری گئی تھیں۔