عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت و ناموس صحابہ و اہلبیت کا تحفظ ایمان کیا اساس ہے‘اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر

مئی 2020 کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے ناموس صحابہ و اہلبیت اور ختم نبوت کے حوالہ سے منظور شدہ متفقہ قرارداد پر موئثر عملدرآمد کیا جائے

جمعہ 12 جون 2020 13:23

مظفراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت و ناموس صحابہ و اہلبیت کا تحفظ ایمان کیا اساس ہے۔13مئی 2020 کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے ناموس صحابہ و اہلبیت اور ختم نبوت کے حوالہ سے منظور شدہ متفقہ قرارداد پر موئثر عملدرآمد کیا جائے۔2016کے ریاستی انتخابات میں اے جے کے جے یو آئی اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کی طرف سے آٹھ نکاتی معائدہ کی روشنی میں ریاست بھی میں علماء کرام نے مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی میں کلیدی کردار اد اکیا تھا۔

صدر ریاست اور وزیر اعظم ان آٹھ نکات پر اس کی رو کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور تمام حلقہ جات میں اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں۔شریعت اپیل بینچ میں عالم جج کی عدم تعیناتی اور مرکزی زکوة کونسل میں ریاست کے ممتاز علماء کرام اوراچھی شہرت کے حامل شخصیات کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ریاست میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے علماء کرام اور مکاتب قرآنیہ کے معلمین بھی شدید متاثر ہوے ہیں۔

حکومت کی طرف سے ترقیاتی بجٹ جو تاحال خرچ نہیں ہوسکا کی بندربانٹ کے بجائے دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبہ پر خرچ کیا جائے۔علماء کرام کا حالیہ دنوں میں پہ درپہ دنیا سے اٹھ جانا امت کے لیے عظیم سانحہ ہے۔ا ن خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی امیر و جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف،ناظم عمومی سواد اعظم اہلسنت والجماعت مولانا قاضی منظور الحسن،جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ،مرکزی ناظم اطلاعات و نشر و شاعت مفتی محمداختر،مولانا عتیق الرحمن دانش چیرمین مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی،سواد اعظم اہلسنت والجماعت مظفراباد ڈویڑن کے امیر مولانا قاری عبد الغفور فاروقی،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک انقلابی،مولانا شیخ نظر الدین مرکزی ناظم مالیات جے یو آئی،مولانا عبد الشکور حقانی سابق امید وار اسمبلی،سواد اعظم اہلسنت والجماعت ضلع نیلم کے امیر مولانا مفتی اعجاز احمد،جنرل سیکرٹری مولانا انعام الحق،مظفراباد کے سینئر نائب امیر مولانا محمود الرحمن و دیگر نے مرکز سواد اعظم اہلسنت والجماعت جامعہ دار العلوم الا سلامیہ مظفراباد میں منعقدہ فضلائ کنونشن اور علامہ ڈاکٹر خالد محمود مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری،مولانا سعید الرحمن تنویر،مولانا قاری محمد سعید اور مولانا لیاقت عثمانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا مدینہ کی اسلامی ریاست میں امیر المومنین اور ایک مزدور کی تنخواء سیدنا صدیق اکبر نے ایک جیسی رکھی تھی۔آج جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں بہت سے لوگوں کے چولہے بجھ چکے ہیں ان حالات میں بھاری بھرکم تنخوائیں اور لامتناہی مراعات ختم کر کے عام آدمی کے معیار کے مطابق سادگی کفایت شعاری اور قناعت کو اختیار کر کے موجودہ حالات سے ملک و قوم کو نکالا جاسکتا ہے۔