مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پولیس نے تمام سرپنجوںکوسیکورٹی فراہم کرنے سے انکارکردیا

بدھ 17 جون 2020 12:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے تمام سرپنجوں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں سرپنچ جموں وکشمیر پر غیرقانونی قبضے میںبھارت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کشمیری عوام کی طرف سے سخت غیض و غضب کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے موجودہ حالات میں پولیس ہر سرپنچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ان لوگوں کو ہی تحفظ فراہم کیا جائے گا جنیں سخت اور فوری خطرہ درپیش ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس کا یہ بیان جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک سرپنچ کی ہلاکت کے کچھ دن بعد سامنے آیا ہے۔ مسلح افراد نے 8جون کو اسلام آباد کے علاقے Lokbowanمیںاجے پنڈتا نامی سرپنچ کوقتل کر دیا تھا۔ مقتول سرپنج انڈیشن نیشنل کانگریس سے وابستہ رہے۔