لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو بوندا باندی ہو سکتی ہے

منگل 23 جون 2020 14:16

لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو بوندا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2020ء) محکمہ مو سمیات کے مطا بق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، تاہم راولپنڈی، جہلم، اٹک،چکوال ، مری، ٹیکسلا، سیالکوٹ،نارووال، کجرات ،کوجرانوالہ اور لاہور کے اضلاع میںگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعد از دوپہرملتان، ڈی جی خان، لیہ اور بھکر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

ترجمان کیمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت ملک کے مختلف شہروں میںموسم گرم رہا۔منگل کے روزصوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 39 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 44 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب64 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرسردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج اور کل گرمی کی شدت زیادہ ہونے اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ہوا کے کم دبائو کے باعث سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں جبکہ جمعہ سے کراچی میں موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث جاپانی انجنیئرز واپس چلے گئے اور ویدر ریڈار مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی انجنیئرز کو بارشوں میں ٹیسٹنگ کے بعد ریڈار سپرد کرنا تھا۔سردار سرفراز نے کہاکہ محکمہ موسمیات مون سون کی پیش گوئی آئی کون ماڈلز سے کرے گا۔