اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم،خشک رہنے ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ

پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعہ 26 جون 2020 11:53

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم،خشک رہنے ، گلگت بلتستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم،خشک رہنے ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بالائی ، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش پنجاب، ساہیوال 24 ، جھنگ 22 ، اوکاڑہ 17 ، نور پور تھل 8 ، قصور 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ 4 ،لاہور ائیرپورٹ 2اور سٹی میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، سبی،دادو،موہنجوداڑو 46، جیکب آباد اورروہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔