
اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث ہے. عمران خان
اپوزیشن کی وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی
میاں محمد ندیم
منگل 30 جون 2020
16:48

(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خطاب سے قبل ہونے والی ہنگامہ آرائی کے سبب اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خطاب کا مکمل بائیکاٹ کیا اور اپوزیشن بینچ مکمل طور پر خالی نظر آئے‘عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے قربانیاں دے کر اور ہماری سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کر کے ایک بہت بڑے سانحے سے بچا لیا کیونکہ بھارت نے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے یہ بڑا منصوبہ بنایا ہوا تھا. وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دہشت گرد بہت زیادہ اسلحہ لے کر آئے تھے، ان کا ایک مقصد تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں جا کر انہیں یرغمال بناتے اور جو ایک دفعہ ممبئی میں بہت بڑی دہشت گردی ہوئی تھی بالکل اسی طرح کا پلان کہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی یہ وہی کرتے اور اسی طرح بے قصور لوگوں کو قتل کرتے اور عدم استحکام کی فضا بناتے. انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی شک نہیں یہ منصوبہ بھارت سے ہوا ہے اور پچھے دو مہینے سے کابینہ اور وزرا کو بتایا ہوا ہے کہ ہماری جتنی بھی ایجنسیز ہیں وہ ہائی الرٹ پر تھیں، ہم نے کم از کم دہشت گردی کی چار بڑی کوششوں کو ہماری ایجنسیوں نے ناکام بنا دیا‘اس سے قبل قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور پیپلز پارٹی کے نوید قمر آمنے سامنے آ گئے. علی زیدی نے تقریر شروع کی تو سپلیمنٹری گرانڈس کے ایجنڈے پر بات کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا‘علی زیدی ایوان میں عذیر بلوچ کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ لے کر آئے تھے اور انہوں نے ایک ایک فرد کا نام لے کر بتایا کہ اس میں کون کون ملوث تھا. اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین غصے میں آ گئے لیکن نوید قمر ان اراکین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کر رہے تھے اور اسی وجہ سے اسپیکر نے انہیں کہا کہ آپ بات کریں نوید قمر نے کہا کہ یہ رویہ مناسب نہیں ہے اور اگر عبدالقادر پٹیل کا نام لیا ہے تو وہ ہی اس کی وضاحت کریں گے. قومی اسمبلی میں پورٹس اینڈ شپنگ کے وزیر علی زیدی کے رویے کی مذت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ یہ جو منسٹر آف پورٹس اینڈ شپنگ کا رویہ رہا ہے تو کیا یہ اس ہاﺅس کی عزت بڑھا رہے ہیں اس موقع پر حکومتی بینچوں کی جانب سے ان کی گفتگو کے دوران مداخلت کی گئی تو نوید قمر نے کہا کہ ٹھیک ہے ناں بھائی پھر لڑائی کرتا ہوں میں بھی کوٹ اتارتا ہوں تو آﺅ پھر لڑ لیتے ہیںاس موقع پر اپوزیشن اراکین اپنی بینچوں پر کھڑے ہو گئے اور شدید احتجاج کیا.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.