ڈاکٹر خالد محمود کا مشتاق منہاس کا ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

بدھ 1 جولائی 2020 15:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے نومنتخب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر نے وزیر اطلاعات کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثناء وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر ڈاکٹر خالد محمود کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کا انتخاب آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے جماعت اسلامی کے کارکنان کے آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب امیر کی اپنی جماعت سے وابستگی،اپنے نظریے کی حفاظت اور کارکنان سے محبت کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی نو منتخب امیر کی کاوشیں اور کوششیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے نومنتخب امیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نئی ذمہ داریوں سے کما حقہ نبرد آزما ہونے کیلیے میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔