ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 1 جولائی 2020 20:02

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم وسطی/جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ پنجاب میں ملتان (ایئر پورٹ 40، سٹی 22)، ڈی جی خان 22، خانیوال18، کوٹ ادو01، خیبرپختونخوا میں پاراچنار 05، بنوں 04، بلوچستان میں خضدار، بارکھان 04، پنجگور، دالبندین، کوئٹہ اور قلات میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، موہنجوداڑو 47، لاڑکانہ 46، جیکب آباد، روہڑی اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔