قتل اور راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2020 14:59

قتل اور راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر ارشد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اسد عباس ولد غلام محمد سکنہ ہائے چک نمبری164شمالی کو گرفتارکرلیا ،مجرم نے نومبر2019ء کو اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر چک نمبری119شمالی کے رہائشی شیر محمد سے اسلحہ کے زور پرنقدی اور موٹرسائیکل چھینا اور فرار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اشتہاری مجرم کا دوسرا ساتھی مبین خان کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حیدر علی ولد لالہ قوم ڈھونڈا سکنہ ہائے چک نمبری43شمالی کو گرفتارکرلیا ،مجرم نے 23اگست2018ء کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکررشتہ کے تنازعہ پر رکشہ ڈرائیور محمد اعظم کو ناحق قتل کردیا تھا روپوش ہوگیا تھاا جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے ۔