پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نائب صدر سندھ راشد حسین ربانی نے 5 جولائی کو ملک کا سیاہ ترین دن قراردیا
ہفتہ 4 جولائی 2020 23:25
(جاری ہے)
اور ایک سازش کے تحت ایک جھوٹے مقدمے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کردیا گیا جس کا ریفرنس اج بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آمر جنرل ضیا کے سخت ترین مارشل لائ کے دور میں پیپلز پارٹی کے قائدین، اور نظریاتی کارکنوں کو پاپند سلاسل کیا گیا۔ ملک جابرانہ نظام حکومت قائم کردیا گیا انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پھانسی، کوڑے اور جیلوں میں قید رکھا جو کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کرنے کے بعد مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی قید و بند کی سخت صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ شاہ نواز بھٹو کو ایک سازش کے تحت فرانس کے شہر کینز میں شہید کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پھانسیاں دی گئیں اور ہزاروں کارکنان کو مختلف جگہوں پر 80 ہزار زائد کوڑے مارے گئے اور آمریت کو پروان چڑھانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ پی پی پی رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ 5 جولائی کے دن پیپلز پارٹی کے ورکروں سمیت بشمول وہ تمام جمہوریت پسند ، ترقی پسند اور باشعور عوام اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ آمریت کیخلاف مزاحمت کا کردار ادا کرینگے اور جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی طاقت کی بقا اور سربلندی کے لئے کبھی کسی آمر سے سمجھوتا نہیں کرینگے۔#مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.