آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

پیر 6 جولائی 2020 14:31

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن کرم شیر خان کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شیر خان شہید نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے مردانہ وار مقابلہ کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قوم کو شیر خان شہید جیسے بیٹوں پر فخر ہے۔ شیر خان شہید کو یوم شہادت پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔