مقبوضہ کشمیر میں 3 شہداء کو بارہمولہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

منگل 14 جولائی 2020 21:55

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) جنوبی کشمیر کے 2 اور شمالی کشمیر کی3 شہید نوجوانوں کو شمالی کشمیر کے شیری بارہمولہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

2 کشمیر نوجوان پیر کو جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں شہید ہوئے تھے جبکہ اتوار کو شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں 3 نوجوان شہید ہوئے تھے۔ پو لیس کے مطابق لاشیں شیری بارہمولہ قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئیں۔ قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد تجہیز و تکفین ہوئی اور سپرد خا ک کیا گیا۔ ان دنوں بھارتی فوج فوجی آپریشن میں شہید نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرہی ہے اور نہ ان کی شناخت ظاہر کی جارہی ہے۔