
مودی5اگست کو ایودھیا میں متنازع رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے
بی جے پی سرکار کی ”ہندوتوا“پالیسی سے اقلیتوں کے ساتھ بھارت کا بھی خاتمہ ہوجائے گا
میاں محمد ندیم
پیر 27 جولائی 2020
16:58

(جاری ہے)
ٹرسٹ نے اعلان کیا ہے کہ مندر کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب پانچ اگست کو ہو گی جو علم نجوم کے مطابق ہندوﺅں کے لیے مبارک تاریخ ہے ایک سال قبل پانچ اگست کو ہی بھارت نے مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے آئینی ترمیم کر کے اس کی نیم خود مختار خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی. ادھر مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک میں وائرس بے قابو ہورہا ہے اور بیروزگاری کے باعث لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں ان حالات ایسے نازک مذہبی معاملے کو چھیڑنا بھارت کو آگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے ادھر ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم کا کہنا ہے کہ مودی سرکار چین کے ہاتھوں ذلت آمیزشکست پر اپنے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اتنا بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے جس کی شدید ردعمل یقینی طور پر سامنے آئے گا ‘انہوں نے کہا کہ ابھی تک شہریت کے متنازع بل اور کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے پر ہونے والے پرتشددمظاہروں کی راکھ بجھی نہیں ہے کہ مودی سرکار ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی اقلیت کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے منصوبے پر عمل پیرا ہونے جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار ”ہندوتوا“کے نام پر تمام اقلیتوں کا خاتمہ چاہتی ہے مگر بھارت کے اپنے دانشور کہہ رہے کہ نریندرمودی کی ”ہندوتوا“پالیسی سے اقلیتوں کے ساتھ بھارت کا بھی خاتمہ ہوجائے گا اور علحیدگی پسند تحریکیوں کو تقویت ملے گی. میاں ندیم نے کہاکہ ایک طرف بھارت نے تمام ہمسایہ مالک کے باڈرزپر محاذکھول رکھے ہیں ‘دوسرا اندرونی طور پر بھارت میں لاک ڈاﺅن سے تنگ عوام بھوکوں مررہے ہیں اندر ہی اندر پکنے والے اس لاوے کو نکلنے کے لیے راستہ چاہیے اور یہ ممکن نہیں کہ بھارت کے مسلمان مودی سرکار کے اس اقدام پر خاموش رہیں تو اس صورتحال میں ایک بڑے ملک گیر تصادم کا خدشہ ہے جو خانہ جنگی کی صورت بھی اختیار کرسکتا ہے. ایودھیا کے جس مقام پر مندر کی تعمیر کی جا رہی ہے اسے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامی اور مخالفین دونوں ہی ایک علامت کے طور پر دیکھتے ہیں بی جے پی کے منشور میں دہائیوں سے شامل ہے کہ وہ مغل دور کی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر ممکن بنائے گی اسی طرح منشور میں یہ بھی شامل تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کو ختم کر دیا جائے گا. ہندوﺅں کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ ریاست اتر پردیش (یو پی) کے شہر ایودھیا میں جس مقام پر بابری مسجد بنائی گئی تھی، یہ مقام ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے اور اس لیے یہاں رام مندر بننا چاہیے‘بی جے پی کی حامی ہندو انتہا پسند جماعت ”وشوا ہندو پریشد“ اور “ورلڈ ہندو آرگنائزیشن“ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مندر کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں محدود تعداد میں افراد کو مدعو کیا گیا ہے البتہ یہ تقریب ٹی وی پر براہِ راست دکھائی جائے گی. وشوا ہندو پریشد کے ترجمان ونود بنسل کے مطابق یہ مندر ہمیشہ ”ہندوتوا“ کے جذبات کے ساتھ سماجی اور قومی ہم آہنگی میں مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا‘واضح رہے کہ”ہندوتوا“ کا مطلب ہندوو¿ں کی بااختیار ریاست کا قیام اور ہندو مذہب کے مطابق طرزِ زندگی ہے. جس مقام پر مندر کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے اس پر گزشتہ ایک صدی سے تنازع تھا گزشتہ برس نومبر میں بھارت کی سپریم کورٹ نے مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر اور مسجد کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ متبادل زمین دینے کے احکامات جاری کیے تھے‘ایودھیا میں 1992 کے فسادات کے دوران انتہا پسندوں نے بابری مسجد کو مسمار کر دیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں فرقہ وارانہ جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں ان فسادات میں 2000 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی. بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے فن تعمیر کے ایک ماہر نے رام مندر کے لیے جو نقشہ تجویز کیا ہے اس میں 160 فٹ بلند عمارت ہے جس کے پانچ گنبد بنائے جائیں گے‘بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اور ہندو سادھو یوگی ادتیہ ناتھ نے درخواست کی ہے کہ نریندر مودی کے دورے کے موقع پر ایودھیا کی خاص طور پر صفائی کی جائے اور طہارت کی تقاریب منقعد کی جائیں جب کہ شہر کے تمام مندروں میں تیل کے چراغ جلائے جائیں.
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
-
اسلام آباد سے غیرملکی کی لاش برآمد، کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا
-
بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.