اپوزیشن رہنماؤں کی ہر بیٹھک کٹھ پتلیوں پر لرزہ تاری کردیتی ہے،عظمی بخاری

عمران خان خود ہی مستعفی ہوجائیں ورنہ عوام ان کو وزیراعظم ہاوس سے اٹھاکر باہر پھنکیں گے،ترجمان مسلم لیگ(ن)پنجاب

منگل 28 جولائی 2020 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2020ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی ہر بیٹھک کٹھ پتلیوں پر لرزہ تاری کردیتی ہے۔ووٹ کے طاقت سے اقتدار میں آنے والے ہر محاذ کا سامنے کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ووٹ چور اور چور دروازے سے مسلط ہونے والے ہر بحران پر ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔نوازشریف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے۔

نوازشریف نے 126دن کٹھ پتلیوں کی لوٹ مار،جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پسندی کو صبر و تحمل سے برداشت کیا۔126دن پاکستان کے دارالحکومت کو یرغمال بنانے والے آج اپوزیشن کی اے پی سی خوفزدہ کیوں مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہااپوزیشن جماعتیں قوم کو تبدیلی کے عذاب سے بچانے کیلئے مل بیٹھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان خود ہی مستعفی ہوجائیں ورنہ عوام ان کو وزیراعظم ہاوس سے اٹھاکر باہر پھنکیں گے۔

جو شخص 45لوگوں کی کابینہ کنٹرول نہیں کرسکتا وہ 22کروڑ کا ملک کیسے چلاسکتا ہے۔دھرنوں،احتجاج اور بند کمروں کی پیداوار جماعت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔کشمیر کے سفیر بننے والے آج بھارتی جاسوس کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں۔کلبھوشن کا وکیل بن کے عمران نیازی نے ہزاروں شہداء کے خون سے غداری کی ہے۔ کلبھوشن کی دہشت گرد کارروائیوں سے سینکڑوں سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ نوازشریف کو مودی کا یار کے طعنے دینے والے آج مودی کو بار بار کالز کر رہے ہیں۔لیکن مودی ان کے کالز کا جواب دینے کو تیار نہیں۔