دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکا کرونا وائرس کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار

دنیا کے بیشتر ممالک نے امریکی شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 30 جولائی 2020 00:43

دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکا کرونا وائرس کی وجہ سے شدید مشکلات کا ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی 2020ءدنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکا کرونا وائرس کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار، دنیا کے بیشتر ممالک نے امریکی شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی، تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث یومیہ ہلاکتوں کی تعداد اڑھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 37 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا کے باعث یومیہ انفیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا جبکہ ہلاکتوں کی یومیہ تعداد مسلسل کم ہو رہی تھی۔ تاہم تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 821 ہلاکتیں ہوئی ہیں گزشتہ روز امریکا میں 1500سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں جو کہ پچھلے اڑھائی ماہ کے دوران مہلک وائرس سے ہونے والی یومیہ ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ امریکا میں کورونا وبا کی اس خطرناک صورتحال کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک نے امریکی شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری جانب دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کا پھیلائو اب بھی تیزی سے جاری ہے، کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 17,050,540ے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد5,816,069 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 666,416 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔