یوم استحصال پر پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے، سید ناصر حسین شاہ

بدھ 5 اگست 2020 22:03

یوم استحصال پر پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے، سید ناصر حسین شاہ
کراچی۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوم استحصال پر پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اپنے بیان میںناصر شاہ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اورملک کا بچہ بچہ بھارتی ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ناصر حسین شاہ نے عزم ظاہر کیا کہ مقبوضہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہوگا اور ملک کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ماتھے پر اس کی شکست لکھ دی ہے اور عالمی سطح پر بھارت تنہائی کا شکار ہوچکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرائے گا۔