پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی بیک چینل ڈپلومیسی کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے پیش نظر بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، او آئی سی کشمیر کے معاملہ پر مستقل طور پر پاکستان سے تعاون کر رہی ہے، پاکستانی عوام کی او آئی سی سے توقعات ہیں، چاہتے ہیں کہ او آئی سی اپنا قائدانہ کردار ادا کرے، پاکستان نے عدالتی حکم کے مطابق کلھبوشن معاملہ پر بھارت کو ایک اور موقع دینے کیلئے رابطہ کیا ہے، 14 اگست کو سیّد علی گیلانی کو نشان پاکستان دیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 6 اگست 2020 17:12
(جاری ہے)
بھارت نے گزشتہ ایک سال سے لاکھوں کشمیریوں کو فوجی محاصرے میں رکھا اور پوری وادی کو بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پوری دنیا میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ بدھ کو بھارت کی بھرپور مخالفت کے باوجود مسئلہ کشمیر ایک سال کے اندر تیسری بار سلامتی کونسل میں زیر بحث لایا گیا، چین نے مسئلہ کشمیر پر بیان جاری کیا۔ مسئلہ کشمیر پر ایک سال کے اندر تین بار سلامتی کونسل میں بحث پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث واضح کرتی ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک اور عالمی برادری مسلہ کشمیر کے حل میں سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔ ترجمان نے پاکستان کے سیاسی نقشے کے اجراء پر بھارتی بیان کو مسترد کیا اور کہا کہ سیاسی نقشے کے اجراء پر تمام ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا۔ ترجمان نے گزشتہ روز بن شاہی سیکٹر دیر میں پاکستانی پوسٹوں پر دہشت گردوں اور افغان فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بن شاہی میں افغان فورسز کی ہلاکت پر ردعمل میں افغان آرمی کو بن شاہی میں بارڈر فلیگ میٹنگ کا کہا گیا۔ ترجمان نے بیروت دھماکے سے متعلق کہا کہ لبنان میں ایک اور پاکستانی خاندان بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، پاکستان دھماکے میں جانی نقصانات پر تعزیت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی ممبر ہے جبکہ او آئی سی کشمیر کے معاملے پر مستقل طور پر پاکستان سے تعاون کر رہی ہے اور ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ہمارے او آئی سی ممالک سے قریبی تعلقات ہیں، 5 اگست 2019ء کے بعد پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کے ساتھ تین اجلاس کئے اور او آئی سی نے کشمیر پر مضبوط بیانات دیئے، پاکستانی عوام کی او آئی سی سے توقعات ہیں۔چاہتے ہیں کہ او آئی سی اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔ وزیر خارجہ نے اسی تناظر میں بیان دیا۔ کلبھوش یادیو کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن معاملہ پر بھارت کو ایک اور موقع دینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد بھارت کو پیغام پہنچا دیا، اب ہمیں بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی بیک چینل ڈپلومیسی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے پیش نظر بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مسلسل بگڑ تی جا رہی ہے اور موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.