شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے حوالے سے ترمیمی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 31 اگست 2020 19:12

شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے حوالے سے ترمیمی درخواست پر عدالت نے فریقین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے حوالے سے ترمیمی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں محمد رفیق کلہوڑ ایڈوکیٹ کی جانب سے ترمیمی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ شازیہ مری پہلے این اے 235 سانگھڑ ٹو سے منتخب ہوئیں تھیں ،اب ان کا حلقہ تبدیل ہوکر این اے 216 ہوگیا ہے۔

شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے جعلی ڈگری پیش کی۔رکن قومی اسمبلی شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی۔عدالت سے استدعا ہے کہ شازیہ مری نے جعلی ڈگری ہر الیکشن میں حصہ لیا نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے شازیہ مری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے