پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کے نام کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

جمعہ 11 ستمبر 2020 19:56

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کے نام کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کے نام کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، بتایا گیا ہے کہ اس عہدے کے لئے اس وقت تین امیدوار میدان میں ہیں، جن کے ناموں پر غور جاری ہے، ان امیدواروں میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ظہیر عباس، انتخاب عالم سمیت غیر کرکٹرز بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم کے استعفیٰ کے بعد کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

آئندہ ہفتے کمیٹی کے اجلاس میں قومی کرکٹر مصباح الحق کی شرکت بھی متوقع ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی ستمبر میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل کمیٹی کے چیئرمین کا اعلان کرنا چاہتا ہے۔