ایم جی زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز کل لاہور میں ہونگے

اتوار 13 ستمبر 2020 14:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) ایم جی زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز (کل) منگل کو لاہور میں ہونگے۔ زلمی کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز زلمی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ ارشد خان لیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا میں جمرود، پشاور، سوات اور صوابی میں ٹرائلز منعقد ہو چکے ہیں اگلے مرحلے میں ٹرائلز منگل کو لاہور میں ٹرائلز ہوں گے۔ ایم جی زلمی کیمپ مہم سے پی ایس ایل چھ کی ایمرجنگ کٹیگری کرکٹرز سامنے آئیں گے۔