عادل نہیں رہے، شوہر کی موت کی جھوٹی اطلاع دینے والی ٹاک ٹاکر کے لوگوں سے گلے شکوے

جھوٹی ویڈیو نہیں بنائی، جس کو اعتراض ہو وہ ہمیں بلاک کر دے، عادل راجپوت کی موت کی وائرل ویڈیو کے بعد پہلی بار دونوں میاں بیوی سامنے آگئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 ستمبر 2020 15:25

عادل نہیں رہے، شوہر کی موت کی جھوٹی اطلاع دینے والی ٹاک ٹاکر کے لوگوں ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء) رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر فرح عادل نے چند روز قبل ٹک ٹاک پر اپنے شوہر کے انتقال کی خبر دی جو بعد میں جھوٹی ثابت ہوئی،چونکہ فرح عادل کے شوہر بھی ٹک ٹاکر ہیں لہذا لوگوں کی جانب سے دونوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔عادل راجپوت کی موت کی خبر سن کر جہاں لوگوں کو دھچکا پہنچا وہیں جب کچھ گھنٹوں بعد فرح عادل نے کہا کہ اسے غلط فہمی ہو گئی تھی،شوہر بالکل سلامت ہیں تو لوفوں نے دونوں پرشدید تنقید کرےے ہوئے اسے معروف ہونے کے لیے ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر آنے والے شدید ردِعمل سے متعلق اردو پوائنٹ کے ساتھ گفتگو کرتے فرح عادل نے بتایا کہ ہمارے متعلق خبریں دی گئیں کہ ہم گھر سے فرار ہو گئے ہیں،ہم نے مذاق کیا،یا یہ سب ہم نے مشہور ہونے کے لیے کیا ہے،یہ بات ہم کلئیر کر دیں کہ ہمیں شہرت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے پہلے ہی ملین میں فالورز ہیں، جب یہ حادثہ پیش آیا تو میرے دیور کو پتہ نہیں چلا،بھائی کی حالت دیکھ کر وہ پریشان ہو گیا اور گھر فون کر کے بتایا کہ بھائی اس دنیا میں نہیں رہے۔

چونکہ میں ایک ٹک ٹاکر تھی اس لیے میں نے ایک فیملی سمجھ کر لوگوں کے ساتھ یہ خبر شئیر کی۔لوگوں کو میری پہلی ویڈیو پر بھی اعتراض ہے پھر جب میں نے عادل راجپوت کے صحیح سلامت ہونے کی خبر دی تو بھی لوگوں نے اعتراض کیا۔کیا کوئی بیوی اپنے شوہر کی موت کی جھوٹی اطلاع دے سکتی ہے۔کیا کوئی بھی اپنے شوہر سے متعلق ایسا مذاق کرسکتی ہے۔میں اس بات کو مانتی ہوں کہ حقیقت معلوم ہونے کے بعد فورا ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کر سکی، لیکن میں اس وقت اس کیفیت میں نہیں تھی،شام کو جب عادل گھر آئے تو میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کی لیکن تب تک ہلچل مچ چکی تھی۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عادل راجپوت کا کہنا ہے کہ ہماری ٹرک کے ساتھ ٹکر ہوئی تب مجھے بلکل یاد نہیں تھا کہ میں کہاں ہوں۔میرا بھائی پریشان ہو گیا اس نے فون کر کے گھر اطلاع دے دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو بس ایک خبر چاہئیے جس میں وہ مصالحہ ڈال کر پیش کر سکیں۔ہمارے فالوررز کی تعداد ملینز میں ہے۔اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہم نے غلط کیا ہے تو وہ ہمیں بلاک کر دیں،اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہم نے غلط کیا تو ہماری آئی ڈی رپورٹ کر کے بلاک کروائیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
۔