چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل کمپلیکس کاافتتاح کردیا

انصاف ہمیشہ ظالم کے خلاف مظلوم کو چاہیے ہو تا ہے، لوگوں کی عدلیہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:35

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جوڈیشل کمپلیکس ..
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نیجوڈیشل کمپلیکس کاافتتاح کردیا، اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس ودیگر ججز کو سلامی دی۔ افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت مقامی انتظامیہ و پولیس افسران اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔

جوڈیشل کمپلیکس دالبندین کو 8 کروڑ سے زائد مالیت سے ڈھائی سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کہ لوگوں کو انصاف کے لیے زیادہ دور نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہمیشہ ظالم کے خلاف مظلوم کو چاہیے ہو تا ہے، لوگوں کی عدلیہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جن پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ سے دالبندین آتے ہوئے راستے میں بہت پسماندگی دیکھی حالانکہ بنیادی سہولیات عوام کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈی پی او کے پاس رہنے کے لیے جگہ نہیں ہوگی تو امن کیسے قائم ہوگا۔