
پی آئی اے نے سعودی عرب جانے کیلئے کرایوں میں اضافہ کردیا
اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث 25فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے،ذرائع پی آئی اے
منگل 22 ستمبر 2020 13:53

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے کرایہ کو یک دم بڑا جمپ لگوا دیا،کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کیلئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ27 ہزار روپے کردیا گیاجبکہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ33ہزار کردیا گیا، لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 31 ہزار کردیا گیا۔
اس سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ 84ہزار تھا۔پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایے سے آگاہ کردیاہے۔نجی ایئرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی۔پی آئی اے کے مطابق کرایہ میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث پچیس فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہےمزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.