پشاور، اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام دو ملزمان گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2020 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر تھانہ متنی اور تھانہ انقلاب کی حدود میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان گاڑیوں کے ذریعے اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر20عدد رائفل مختلف بور ،9 عدد پستول اور3 ہزار کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم میں ایک کا تعلق متنی جبکہ دوسرے کا مردان سے ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو ملنے والی خفیہ اطلاعات پر ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد نے کشن گڑھ روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ20 عدد رائفل مختلف بور اور 3 ہزار کارتوس برآمد کر کے ملزم عرفان ولد ریحان سکنہ متنی کو گرفتار کر لیا،۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ نے کوہاٹ روڈ سکیم چوک ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار کو روک کرتلاشی لینے پر گاڑی سے 9 عدد پستول برآمد کرکے ملزم امان اللہ ولد گل شریف سکنہ مردان کو کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی