
نوازشریف نے ملک کی نظریاتی اساس پر حملہ کیا ہے، کسی پارٹی کو کرپشن کرنے کا لائسنس نہیں دیاجاسکتا،
کرپشن فری پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، وز یر اعظم عمران خان کرپٹ عناصر کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 23 ستمبر 2020 23:24
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ محب وطن قومیں ہمیشہ اپنے ملکی مفادات کا دفاع کرتی ہیں مگر پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں اقتدار میں رہنے والی قوتیں ہمیشہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتی ہیں اورذاتی فائدے کے لئے دشمن قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ سے ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار رہے ہیں،آج جب میا ں نواز شریف کے پسندیدہ ملک بھارت کی کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے، میاں نوازشریف کی بھارت کے حق میں بیان بازی دو قومی نظریہ پر حملہ ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے منعقدہ اے پی سی بارے گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ اس ڈرامہ میں سب پارٹیاں اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اکٹھی ہوئیں، محب وطن سیاستدان نوازشریف کے ملک دشمن بیانیہ سے علیحدہ ہوجائیں۔انہوں نے میاں شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ ملکی مفاد میں نوازشریف کے بیانیہ سے علیٰحدگی اختیارکریں اور محب وطن قوتوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پرگھسیٹنے کا نعرہ لگانے والے آج اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کی مدد سے اقتدار حاصل کیا ہے اور آج بھی دیگر حواریوں کے ساتھ مل کرقوم کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت کا راگ الاپنے والے میاں نواز شریف سے قوم یہ سوال کرتی ہے کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے جنرل آصف نواز جنجوعہ کو بی ایم ڈبلیو کی چابی کیوں پیش کی تھی، فضل الرحمن ہمیشہ مفاد پرستی کی سیاست کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نوازشریف کے بیانیہ سے الگ ہوکر ملکی سیاست میں کردار ادا کرے،اے پی سی میں شامل تمام پارٹیاں چارٹر آف کرپشن پر اکٹھی ہوئی ہیں - راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ ملکی مفاد میں ہے، مسلم لیگ (ن) کے محب وطن کارکن نوازشریف کے وطن دشمن ایجنڈہ کی مذمت کریں اورپاکستان کو خوشحال اور کرپشن فری بنانے کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔مزید قومی خبریں
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.