
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی
ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
جمعرات 24 ستمبر 2020 15:27
(جاری ہے)
شہباز شریف کی جگہ انکے معاون محمد نواز ایڈووکیٹ نے عدالت میں حاضری لگوائی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ انکے معاون محمد شہباز نے حاضری لگوائی۔
دوران سماعت عدالت میں وکلا نے محکمہ پی ایل ڈی سی کے گواہ پر جرح مکمل کرلی۔ملزمان میں بسم اللہ کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں۔نیب نے میاں شہباز شریف, احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ریفرنس تین والیومز اور ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈویلپمینٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اختیار حاصل کئے اور پی ایل ڈی سی کو غیر قانونی طور پر کہا کہ آشیانہ کا منصوبہ ایل ڈی اے کو دیا جائے جبکہ اس وقت ایل ڈی اے کی سربراہی شہباز شریف کے قریبی ساتھی احد چیمہ کر رہے تھے۔ریفرنس کے مطابق لطیف اینڈ سنز کمپنی کا کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر منسوخ کرکے پبلک پارٹنرشپ کے تحت ٹھیکہ منظور نظر بسم اللہ انجینئرنگ کو دیا گیا۔ شہباز شریف کے اس اقدام سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد نے غیرقانونی طور پر من پسند کمپنی کو نوازنے کی کوشش کی تو وہیں شہباز شریف نے پی ایل ڈی سی کے بڈنگ پراسس کو روکنے کا حکم بھی دیا جبکہ پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی۔مزید قومی خبریں
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعا م میمن
-
آغا سراج درانی انتقال کرگئے، وزیراعلی سندھ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
-
لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
-
گلوکارہ نصیبولعل کا گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.