ملک میں بسنے والے تمام طبقات کی ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،اسلم خان

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) انٹیکیکچوئل فورم آف پاکستان کے چیئرمین اسلم خان نے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام افراد کی ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں کیونکہ فوج اس ملک اور عوام کی محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ ہر کڑے اور سخت ،کٹھن وقت میں وطن عزیز اور یہاں بسنے والے عوام کا تحفظ کرتے ہیں ،کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عین الرضا نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے عوام یکجا ہوں اور حکومت کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں کیونکہ اندرونی و بیرونی دشمن ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جبکہ ہمارے پڑوسی ممالک بھی ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ہو رہی ہیں لہٰذا ہمیں اپنے فروعی اختلافات اور ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی بقا،سلامتی اور استحکام کی فکر کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ملک کی بقا میں ہی ہم سب کی بقا ہے ۔