بہنوئی قتل کرنے پر مجرم کو 25 سال قید،4 لاکھ جرمانہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:50

بہنوئی قتل کرنے پر مجرم کو 25 سال قید،4 لاکھ جرمانہ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) سرگودھاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا سید کی عدالت نے پسند کی شادی کرنے پر بہنوئی کو قتل کر دینے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 25 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک نمبری 30 شمالی میں 17 مارچ 2019 ء کو ملزم محمدارشد نے اپنے بہنوئی محمدوقار کو اُس کی بہن سے پسند کی شادی کرنے کے جرم میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

جس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا سید نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 25 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ۔عدالتی حکم کے مطابق معاوضہ کی رقم مقتول کے لواحقین کو ادا کرنا ہو گی ۔پولیس کے مطابق مجرم نے پسند کی شادی کرنے پر اپنے بہنوئی وقار کو قتل کر دیا تھا ۔