Live Updates

حیدر آباد، نجی اور سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جائیں،عمران قریشی

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ نجی اور سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ اس وائرس کا شکار ہونے والے طلبہ و اساتذہ کو باقی عام لوگوں سے دور رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے ملک اور خاص طورپر صوبہ سندھ میں قابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔

عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں ، صنعتیں اور کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ بیروزگاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طورپر کی جانے والی امپورٹ ایکسپورٹ بھی متاثر ہوئی ہے ایسے میں صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاط سے معاملات کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیں اور خاص طورپر اسکولوں میں آنے والے طلباء و اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائیں تاکہ اگر وائرس سے کوئی ٹیچر یا طلباء مبتلا ہوتو اسے الگ کرکے باقی دیگر کو محفوظ بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سطح پر بھی بہت نقصان ہوا ہے ، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے بہتر سے بہتر انتظامی معاملات کئے جائیں تاکہ اس موذی بیماری کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے جس برد باری اور فہم وفراست کا مظاہرہ کیا ہے اس کا اعتراف پوری دنیا میں کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان میں جس طرح سے اس وائرس سے جانی و مالی نقصان کی توقع کی جارہی تھی اس پر کافی حد تک قابو پایا جاسکا ہے اور بہت کم نقصان ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ معاملات حل کرادیا ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات