شہباز شریف کو سزا اس بات پر ملی کہ وہ عدالت کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے .شہزاد اکبر
شریف خاندان جوابداہی کے لیے کسی ادارے کے سامنے پیش ہونا اپنی ہتک سمجھتاہے. وفاقی وزیراطلاعات اور معاون خصوصی کا پریس کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم پیر 28 ستمبر 2020 20:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیسا صحیح طریقے سے کمانا منع نہیں ہے اور اس پر کوئی قدغن نہیں ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے سوال پوچھنا شان میں گستاخی ہے تو یہ نہیں ہوگا، شہباز شریف کو سزا اس بات پر ملی کہ وہ عدالت کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، ایک طالب علم پرچے میں سوالات کے جوابات نہ دے تو وہ فیل ہی ہوگا. انہوں نے کہا کہ ادارے آپ کی منشا سے کام کریں تو ٹھیک قانون کے تحت چلیں تو غلط، جس کی اولاد اور سرمایہ باہر ہے تو اس کا ملک میں کیا ہے، دعویٰ جمہوری پارٹی کا ہے لیکن رویہ بادشاہوں سے زیادہ تکبرانہ ہے‘شبلی فراز نے نے کہا کہ اثاثوں کے ذرائع بتادیے جائیں تو کیس ختم ہوجاتا ہے، یہ کسی ادارے کے سامنے پیش ہونا اپنی ہتک سمجھتے ہیں تو یہ ہو نہیں سکتا، وزیر اعظم عمران خان کے 300 کنال کے گھر کا ذکر ہوا ان کا کوئی عوامی عہدہ نہیں تھا، عمران خان کی خون پسینے کی کمائی قانونی ذرائع سے ملک آئی جبکہ یہ عمران خان اور شہباز شریف کا موازنہ کرتے ہیں جسے میں توہین سمجھتا ہوں. انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ سارے انہی کی طرح ہیں، عمران خان نے 40 سال کی منی ٹریل دی، سپریم کورٹ نے انہی کی حکومت میں عمران خان کو صادق و امین قرار دیا لیکن انہوں نے ایک سوال کا جواب نہیں دیا اور سیاسی انتقام کے پیچھے خود کو مظلوم بنایا، اگر کوئی ٹیکس اتھارٹی یا عدالت ذرائع کا پوچھے تو جواب دیا جاتا ہے. اس موقع پر معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ آج واضح ہوگیا کہ شہباز شریف اور ان کی پارٹی قانونی جنگ ہار گئی، مریم نواز کی پریس کانفرنس مکمل فرمائشی پروگرام تھا اور ان کی پریس کانفرنس ان کے چچا کے خلاف چارج شیٹ تھی‘انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تسلیم کرلیا کہ ان کے چچا مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں لیکن وہ مفاہمت کی سیاست نہیں کرتیں، ہونہار بھتیجی نے چچا پر بڑا اچھا وار کیا اور ان پر کاری ضرب لگائی جبکہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے شہباز شریف کی سیاست کا خاتمہ کردیا. انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کرائے کے ترجمان کی طرح رٹی رٹائی تقریر کر کے چلی گئیں، ان سے کہتا ہوں کہ ان پر توہین عدالت ہوسکتی ہے‘شہزاد اکبر نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں شہباز شریف کتنی بار گلگت بلتستان گئے، کتنی بار وہاں خطاب کیا؟ (ن) لیگ پنجاب کے ریجنل حصے کی پارٹی ہے گلگت بلتستان الیکشن سے انہیں کیا لینا دینا. انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کی ہے، یہ علی بابا اور اسمارٹ چور ہیں، آپ کے ملازمین قبول کر رہے ہیں ان کا بے نامی کمپنیوں سے تعلق نہیں جبکہ ریفرنس میں صاف لکھا ہے کہ ’آرگنائزڈ منی لانڈرنگ‘ انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ نے جب دیکھا کہ گرفتاری بنتی ہے تو شہباز شریف کی ضمانت مسترد کی، عدالت نے جب ضمانت کی درخواست مسترد کردی تو انہوں نے کہا کہ یہ نیب کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، آپ کو کیا اب سلیکٹڈ فیصلے چاہیئں جو آپ کے حق میں ہوں؟. معاون خصوصی نے کہا کہ بچوں کا معاملہ الگ ہے، شہباز شریف کے آمدن سے ہٹ کر اثاثے بھی ہیں، انہوں نے یہ پیسا منی لانڈرنگ سے بنایا ہے، یہ وہ کیس ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آپ نے اپنا کالا دھن سفید کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف نے اپنی زوجہ کے اکاﺅنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جبکہ انہوں نے اس پیسے سے اپنی دوسری بیگم کو گاڑی، بنگلا خرید کر دیا انہوں نے کہا کہ منظور پاپڑ والا آپ کی زوجہ کے اکاﺅنٹ میں کیوں پیسے بھیجے گا، آپ نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے براہ راست فائدہ اٹھایا ہے، یہ پیسا آپ کا اپنا نہیں بلکہ یہ عوام کا حق مار کر بنایا گیا ہے اور جب لوگ آپ کے اکاﺅنٹ میں پیسے ڈال رہے ہیں تو نیب آپ سے سوال تو کرے گی. خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.