پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین احتجاجی تحریک کے نتیجے میں غروب ،وزیراعظم اور اسکی پوری ٹیم طلوع ہونیوالی ہے،کامران بنگش
پی ڈی ایم کا مطلب پروفیشنل ڈکیت موومنٹ ہے ،بہت جلد یہ لوگ جیلوں کے اندر ہونگے، سینٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،معاون خصوصی برائے اطلاعات
اتوار 18 اکتوبر 2020 19:25
(جاری ہے)
پی ڈی ایم کے اس رچانے والے ڈرامے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے چند کارکنوں نے گجرانوالہ جلسے میں شرکت کی اسی طرح کراچی میں مزار قائد پر ہونے والا جلسہ بھی ناکام ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کی وجہ سے آج پاکستان بچا ہوا ہے ورنہ یہاں بھی عراق اور افغانستان جیسے حالات ہوتے۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں منظم اور ڈسپلن والے ادارے فوج کو نشانہ بنایا گیا اپوزیشن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں انکے کرپشن اور لوٹ مار کا دور اور باب بند ہو چکا ہے۔ ان کا واسطہ عمران خان جیسے نڈراور مخلص وزیراعظم سے پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ڈرامے کی قسطیں عوام نے دیکھ لیے عمران خان نے گیارہ سال قبل کہا تھا کہ چوروں ہاتھ ڈالنے والے اکٹھے ہونگے اور آج گیارہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت اکٹھی ہو چکی ہے انہوں نے واضح کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان نہ خود اور نہ ہی اس ٹیم کرپٹ ہے انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی سرگرمیاں عوام نے دیکھا عمران خان نے جو تقریر کی وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔اتحاد میں شامل اپوزیشن کی قیادت سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے عورت کی حکمرانی اسلام میں ناجائز قرار دے رہے تھے۔ الطاف حسین جو اب وفات پا چکا ہے ان کا لیڈر تھا انہوں نے کہا تعلیم سے ہی قومیں بنتی ہیں ہماری قیادت اس صوبے کے حقوق اور ترقی پر سودا بازی نہیں کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.