گیس کے گھریلو کنکشن میرٹ کی بنیاد پر دئیے جا رہے ہیں ،عمر ایوب خان

مالی سال 2013-2008کے دوران حکومت کی جانب این اے 58کے مختلف علاقوں میں کل چھ اسکیموں کی منظوری دی گئی ق*موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد میں متوقع خلا کے باعث گیس کی قلت کا سامنا ہوگا ٌموسم سرما کے دوران روم ہیٹرز ،واٹر ہیٹرز کے استعمال کی وجہ سے گھریلو شعبہ میں کئی گناہ اضافہ ہوتا ہے ،دوسری طرف گیس کے ملکی ذخائر مسلسل کم ہو رہے ،فاقی وزیر توانائی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب

پیر 19 اکتوبر 2020 22:04

گیس کے گھریلو کنکشن میرٹ کی بنیاد پر دئیے جا رہے ہیں ،عمر ایوب خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) فاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے پیر کو قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر بتایا کہ گیس کے گھریلو کنکشن میرٹ کی بنیاد پر دئیے جا رہے ہیں ،مالی سال 2013-2008کے دوران حکومت کی جانب این اے 58کے مختلف علاقوں میں کل چھ اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے ،موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد میں متوقع خلا کے باعث گیس کی قلت کا سامنا ہوگا،موسم سرما کے دوران روم ہیٹرز ،واٹر ہیٹرز کے استعمال کی وجہ سے گھریلو شعبہ میں کئی گناہ اضافہ ہوتا ہے ،دوسری طرف گیس کے ملکی ذخائر مسلسل کم ہو رہے ،دوسری جانب ایک اور سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ حلقہ 58میں چھ سکیموں کے ضمن میں 1245.

(جاری ہے)

9ملین روپے کے حکومت پاکستان کے دستیاب وسائل مطابقت میں ایس این جی پی ایل کے متناسب حصہ کے ساتھ منصوبوں کی نظرثانی شدہ لاگت 2,835,900ملین روپے ہے ،اب تک 2,817ملین روپے کی منظور ی دی جا چکی ہے دوسری جانب گزشتہ پانچ سالوں میں تیل و گیس کے ذخائر کی کل 90دریافتیں کی گئیں جو کہ 2015میں 12دوہزار سولہ 24دوہزار سترہ17اور2018,2019اور 2020میں 32دریافیتیں ہوئی ہیں ،یوں صوبہ پنجاب10سندھ69کے پی کے 8اور بلوچستان میں 03ہوئی ہیں،چمن میں گیس فراہمی سے متعلق ایوان کو بتایا گیاکہ وہاں فنڈز کی قلت کے باعث گیس لائن بچھائی نہ جا سکی ہے