اعجازاحمد چوہدری کا کراچی میں دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور ا فسوس کا اظہار کیا، دھماکے میں شہید ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت صوبے کے عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میںبُری طرح ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے صوبے میں غریب عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے ، سندھ کے کرپٹ حکمران ٹولہ صرف مال اکٹھاکرنے پر توجہ ہے، بلاول زرداری اور مراد علی شاہ نے سندھ میں کرپشن اور لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، کئی سالوں سے سندھ پر پیپلزپارٹی کا نکما اور چور ٹولہ مسلط ہے جو اپنی تجوریاں بھرنے میں لگا ہوا ہے ، بلاول زرداری بھڑکنے مارنے کی بجائے سندھ کی عوام کے حالت زار پرتوجہ دیں ، آئے روز سندھ میں ہونے والے دھماکے پیپلزپارٹی درباریوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، ملکی اداروں کو گالم گلوچ کرنا ن لیگ کی قیادت نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ، حکومت گھربھیجنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو حقیقی جمہوریت کی پٹری پر ڈال دیا ہے، کرپٹ عناصر کی مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ، پی ڈی ایم ملک دشمن اور کرپٹ قیادت کا ملک میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں