ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اورڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عید میلا دالنبیﷺ کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی کی میٹنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:54

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اورڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر ..
ٹو بہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق اورڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عید میلا دالنبیﷺ کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوھدری محمد اشفاق،ایم پی اے سعید احمد سعیدی، ڈسٹرکٹ چئیرمین عشر زکوة کمیٹی راجہ عارف،سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،ممبران ضلعی امن کمیٹی،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے با برکت مہینہ میں پولیس کی طرف سے تمام جلوسوں،محافل، اور مساجد کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے تا ہم امن وامان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ میں آپ معززین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ربیع الاول میں آپ کا تعاون کسی بھی قسم کے شرپسند عناصر کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا دوران خطاب انہوں نے ممبران امن کمیٹی کی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں کردار پر روشنی ڈالی۔ علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے بھی عید میلا دالنبی? کے موقع پرقیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہنے والے تمام مسالک کے لوگ اکٹھے اور پر امن ہیں علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے یقین دلایا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہم سب اکٹھے ہیں اورضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں میٹنگ کے اختتام پرملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :