متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کافرانس میں تو ہین آمیز خاکوں کی اشاعت پرشدید الفاظ میں مذمت

ایسا نہ پسندیدہ عمل مذاہب کے درمیان فاصلے اور نفرتوں کو جنم دیتا ہے کسی بھی مذہب یا مذہبی شخصیت کی توہین عالمی قوا نین کی کھلی خلاف ورزی ہے،کنوینر ایم کیو ایم

منگل 27 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی نے فرانس میں تو ہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس قسم کی خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجرو ح ہوئے ہیں ایسا نہ پسندیدہ عمل مذاہب کے درمیان فاصلے اور نفرتوں کو جنم دیتا ہے کسی بھی مذہب یا مذہبی شخصیت کی توہین عالمی قوا نین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور کنوینشنز کی بھی نفی ہے۔

(جاری ہے)

کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ عالمی برادری اس قسم کے دل آزار واقعات کا نوٹس لے جو عالمی امن کیلئے خطرہ ہے معاشرے میں برداشت تحمل اور اعتدال کے خاتمے کے باعث تشدد کا عنصر نا صرف بڑ سکتا ہے بلکہ انتہا پسندوں کے جذبات کو بھی بڑہاوا دے سکتا ہے۔کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے اقدامات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر پر موجود قوانین پر عمل در آمد کروایا جائے اور حکومت پاکستان سفارتی سطح پر فرانس کو اپنے اور قوم کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے باور کرائے کہ اگر اس قسم کے اقدامات نا روکے گئے تو انتہائی سفارتی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے۔