کشمیری مسلسل 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ارباب حسین بلو چ

بھارت کشمیریوں کو ان ہی کے علاقے میں اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ،،لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے،چیئر مین بولان یوتھ اتحاد

بدھ 28 اکتوبر 2020 16:17

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) بھاگ میں بولان یوتھ اتحاد کے زیر اہتمام چیئرمین غلام حسین بلوچ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد ریلی مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اسماعیل چوک میں جلسے کی صورت اختیار کرلی ریلی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد انڈیا مردہ باد اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگا کر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر بولان یوتھ اتحاد کے چیئرمین ارباب غلام حسین بلوچ خلیل احمد سولنگی حاجی شبیر احمد ایری ارباب سمیع اللہ ایری میر محمد عمر جتوئی کامریڈ وحید ملیزئی گووندا راہیجہ ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا آج مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قبضے کے 73 سال مکمل ہوئے ہیں 73 سال قبل انڈیا نے جموں کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا تھا اور کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق سے محروم کیا اور ان پر ظلم کا آغاز کیا تھا کشمیری مسلسل 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارت کشمیریوں کو ان ہی کے علاقے میں اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے آج ہم ایک دفعہ پھر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیری بھائیوں کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں ہم جدو جہد میں آپ کے ساتھ ہیں ہم آپکو اور آپکی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے پوری پاکستانی قوم پاک فوج اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے انشاء اللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور کشمیری آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم انڈیا کو آج پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر آپ کے جبر و ظلم سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہو گئے ہوتے تو آج بھارت کو کرفیو کا سہارا نہ لینا پڑتا اور یہ کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے یاد رہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947کو کشمیریوں کی خواہشات کے بر عکس جموں کشمیر میں اپنی فوج اتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا جس کیخلاف آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔