
جنوری میں اسلام آباد پہنچ کر کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اگر شہیدوں کے سرزمین کے عوام ہمارے ساتھ ہیں تو کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی،چیئر مین پیپلز پارٹی کا اجتماع سے خطاب
ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:34

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہم عوام کو ریلیف دیتے ہیں، یہ تکلیف دیتے ہیں، یہ صرف امیروں کو ریلیف دیتے ہیں اور ان کیلئے ایمنسٹی اسکیم لے کر آتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا، پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پنشن کی مد میں 100 فیصد اضافہ کیا اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی تنخواہوں میں 175 فیصد تک اضافہ کیا۔
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ اشاروں پر چلنے والے بھی آپ کی بات مان چکے ہیں اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی بات کر رہے ہیں، ان سے پوچھیں ان کے منشور میں صوبے کی بات کیوں نہیں، اگر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے تو سپریم کورٹ سے پٹیشن واپس لو، جبکہ پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے ایک وزیر یہاں ووٹ خریدنے آئے ہیں تاہم گلگت بلتستان کے عوام بکنے والے نہیں، آپ پیسے ان سے لیں لیکن ووٹ پیپلز پارٹی کو دیں اور ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کا موقع دیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اگر شہیدوں کے سرزمین کے عوام ہمارے ساتھ ہیں تو کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، ہم نہ صرف پیپلز پارٹی کو یہاں سے جتوا کر کٹھ پتلی کو ناکام کریں گے بلکہ جنوری میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور کٹھ پتلی، نااہل اور ظالم وزیر اعظم کو گھر بھیج دیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار
-
محض بیانات اور تقریریں کافی نہیں‘ مسلمان ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران کی تجویز
-
نواز شریف اچانک لندن چلے گئے، طویل قیام کا امکان، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
-
عمران خان کو توشہ خانہ ٹو میں سزا ہو تب ہی القادرکیس میں ضمانت ملے گی‘ یہ سکرپٹ ہے، علیمہ خان
-
دوحہ میں آج عرب-اسلامک اجلاس، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش
-
سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا
-
ترکی: اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن پر شدید احتجاج
-
دوحہ حملے کے بعد پاکستان نے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز دیدی
-
علیزے اورحمزہ کے ریسیپشن کی تقریب نے ناظرین کا دل جیت لیا
-
قطر ہمارا مضبوط اتحادی ہے‘ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، امریکی صدر
-
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور
-
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.