شوپیاں ، بڈگام میں ہولناک آتشزدگی ، پانچ مکانا ت تباہ

ہفتہ 14 نومبر 2020 12:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2020ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے شوپیاں اور بڈگام اضلاع میں آتشزدگی کے واقعات میں کم از کم پانچ رہائشی مکانات تباہ ہو گئے جن میں موجود لاکھوں روپے کا سامان راکھ ہو گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے وسطی ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے واقعے میں معروف عالم دین آغا سید عبدالحسین کا رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

عالم دین آگ کے نتیجے میں خود بھی زخمی ہو گئے ۔ آگ لگنے کی وجہ الیکڑک ہیٹر میں شارٹ شرکت بتایا جارہا ہے۔مقبوضہ وادی کے جنوبی ضلع شویاں کے گاوں ٹرنز میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں کم سے کم چار رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔ ایک مکان سے نمودار ہونے والی آگ نے فوری طورپر دیگر مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور شوکت احمد ڈار، محمداسماعیل ڈار ، ولی محمد ڈار اور غلام محمد ڈار کے مکانات مکمل طورپر تباہ ہو گئے اور ان میں موجود سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔