آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

منگل 17 نومبر 2020 12:06

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2020ء) : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر جبکہ با لائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام میں 21 ملی میٹر بارش ہوئی۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری، لہہ منفی7، قلات، گوپس، مالم جبہ، استور، منفی3، سکردو، بگروٹ اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔