ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان اعتماد ختم ہو گیا، ڈاکٹر قیصر سجاد

اب بھی لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں،،سیکرٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

منگل 17 نومبر 2020 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریضوں کے درمیان اعتماد ختم ہو چکا ہے۔خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب بھی لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں، حال ہی میں کچھ لوگوں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا ہے اور وہ گرفتار بھی ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر قیصر سجادنے کہا کہ سندھ اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے لیے ہم نے کام کیا تھا، اگر غلط انجکشن لگانے سے مریض کا انتقال ہوا ہے تو شکایت کے لیے بنایا گیا ادارہ کام نہیں کر رہا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اکثر مریضوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ تشویش ناک حالت میں لائے گئے مریض کے انتقال پر اس کے لواحقین ڈاکٹرز پر تشدد اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔