
پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرض ری شیڈول میں ریلیف ملنے کا امکان
جی20 ممالک کا کل سعودی عرب ریاض میں اجلاس ہوگا، جس میں 43 ممالک کے قرض ری شیڈول کیا جاسکتا ہے،ان ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہوگا،قرض ری شیڈول والے ممالک دیوالیہ تصور نہیں ہوں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 21 نومبر 2020
18:43

(جاری ہے)
آئی ایم ایف کا قرض ری شیڈول کروانے والے ممالک دیوالیہ قرار نہیں دیے جائیں گے۔
قرضوں کی ری شیڈولنگ کا مقصد غریب ممالک کو ریلیف دینا ہے۔اس سے قبل پچھلے وسط اکتوبر میں جی ٹونٹی ممالک نے غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کردی تھی۔ غریب ملکوں کو قرضوں کی واپسی کیلئے 6 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔ سعودی عرب کی زیر قیادت جی20 ممالک کے ویڈیو لنک پر اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے غریب ممالک کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ جبکہ بین الاقوامی معیشت پر کورونا کے اثرات اور معیشت کے مستقبل، وباء سے درپیش خطرات اور عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے گروپ کے لائحہ عمل میں تبدیلیوں پربات چیت کی گئی تھی۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جی 20 ممالک نے متفقہ طور پر دوطرفہ قرضوں کی ادائیگی کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔ جبکہ انتہائی غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں بھی مزید 6 ماہ کی توسیع دے دی ہے۔ وزرائے خزانہ نے عزم کیا کہ مالیاتی استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ کورونا وباء کے دوران معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کی فنڈنگ اور رکن ممالک کی ضروریات کی تکمیل کا تجزیاتی مطالعہ تیار کیا جائے۔ اجلاس میں عالمی بینک سے بھی اپنا دائرہ کاروسیع کرنے کی اپیل کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.